ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :کرناٹکا یونیورسٹی کے انٹر یونیورسٹی اٹھلیٹ مقابلوں میں انجمن کھلاڑیوں کا شاندار پرفارمنس

بھٹکل :کرناٹکا یونیورسٹی کے انٹر یونیورسٹی اٹھلیٹ مقابلوں میں انجمن کھلاڑیوں کا شاندار پرفارمنس

Thu, 15 Dec 2016 19:20:36    S.O. News Service

بھٹکل:15/ڈسمبر  (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر پرستی چلنے والے انجمن ڈگری کالج اور انجمن بی بی اے کالج کے طلبا نے کرناٹکا یونیورسٹی  دھارواڑ کے 66ویں انٹر یونیورسٹی اتھلیٹ  مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیاہے۔

انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کے بی کام دوم کے متعلم نصیف احمد ابن محمد محی الدین ابوبکر صدیقی نے جاولین تھرو مقابلے میں 56.67میٹر کی دوری طئے کرتےہوئے اول مقام حاصل کیاہے۔ نصیف احمد 10ویں میں جاولین تھرو کے مقابلے میں قومی سطح پر نمائندگی کرچکے ہیں۔ بی کام دوم کے ہی محمد عمران ابن عبدالقادر 110میٹر ہرڈلس کے مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہے تو  بی کام فائنل ائیر کے عبدالبدیع ابن سید محمد جعفر ایس ایم نے ہیامر تھرو میں 43.69میٹر دوری طئے کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ جب کہ انجمن بی بی اے کالج کے محمد نشیط ابن مشتاق احمد مشائخ نے لانگ جمپ میں دوسرا مقام حاصل کیاہے۔  طلبا کی بہترین کارکردگی پر انجمن کے عہدیداران ، دونوں کالج کےپرنسپالس ، اساتذہ اورشائقین نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: